
کابل (بی این اے) قندھار میں دو روزہ کُشتی مقابلہ ٹیم اتفاق کی فتح کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔
قندھار کے محکمہ فزیکل ٹریننگ اینڈ سپورٹس کے سربراہ حافظ محمود آغا بشر نے باختر نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کو بتایا کہ اس ٹورنامنٹ میں ہلمند، زابل، اروزگان، چمن اور کوئٹہ کے تین سو سے زائد پہلوانوں نے حصہ لیا اور انہیں احمدشاہی اور اتفاق دو ٹیموں میں تقسیم کیا گیا۔ ٹیم اتفاق مقابلہ جیتنے میں کامیاب۔
قندھار میں پہلی بار کشتی کے مقابلےمنعقد ہوئے۔
قندھار کے اسپورٹس حکام کا کہنا ہے کہ وہ کشتی کے فروغ کے لیے کوشاں ہیں۔