خبریںاقتصاد‏معاشرہ

ادارہ نیشنل سٹینڈرڈ کی جانب سے غیرمعیاری ڈیزل ایران کو واپس

کابل (بی این اے) معیارات کی قومی ادارے نے غیرمعیاری ڈیزل کے 24 ٹینکر ایران کو واپس کردیے ہیں۔
مذکورہ ادارے نے آج ایک پریس ریلیز میں کہا کہ ایران سے درآمد کیے جانے والےغیر معیاری ڈیزل کے 24 ٹینکرز جو ادارے کے معیار پر پورا نہیں اتر رہے تھے ایران کو صوبہ ہرات اسلام قلعہ بندرگاہ پر واپس کر دیے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ حال ہی میں نیشنل اسٹینڈرڈز ادارے نے غیر معیاری تیل کی درآمد روکنے کے لیے عملی اقدامات کیے ہیں۔
ادارے نے تمام تاجروں سے درخواست کی ہے کہ وہ ملک میں معیاری اشیاء درآمد کریں، بہ صورت دیگر انہیں قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
یادر ہے نیشنل اسٹینڈرڈ ادارے نے گزشتہ روز بھی ایران کو غیرمعیاری ڈیزل کے 5 ٹینکر واپس کیے تھے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

واپس اوپر بٹن