(UR)خبریں(UR)سیاست(UR)اقتصادTOP(UR)

ازبکستان افغانستان کے ساتھ تجارت 1 بلین ڈالر تک بڑھانے کے لیے تیار

کابل (بی این اے) وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی سے کابل میں ازبکستان کے خصوصی نمائندہ برائے افغانستان عبدالعزیز کاملوف اور ان کے ہمراہ آنے والے وفد نے ملاقات کی۔
ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، تجارتی، اقتصادی اور زرعی امور پر گفتگو کی گئی۔
ازبکستان کے نمائندۀ خصوصی نے کہا کہ وہ ازبک صدر کی ہدایت پر افغانستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات، تجارت اور زراعت پر بات چیت کے لیے آئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ازبکستان افغانستان کے ساتھ زراعت اور پانی کے انتظام کے شعبے میں تعاون اور دوطرفہ تجارت کی سطح ایک ارب ڈالر تک بڑھانے کے لیے تیار ہے۔
آخر میں دونوں فریق نے مختلف شعبوں میں دونوں ممالک کے ماہرین کی ایک مشترکہ کمیٹی کی تقرری پر اتفاق کیا تاکہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف مسائل پر مزید بات چیت کی جاسکے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

واپس اوپر بٹن