خبریںاقتصاد‏معاشرہ

بغلان ضلع جلگا میں دو رہائشی منصوبوں کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیاگیا

 

کابل(بی این اے) بغلان کے مقامی حکام نے ضلع جلگا میں دو رہائشی منصوبوں کی تعمیر شروع کرنے کی اطلاع دی ہے۔
صوبے کے گورنر کے ترجمان ملا عالم مجیدی نے باختر نیوز کو بتایا کہ”یہ پہلا موقع ہے کہ اس ضلع میں دو رہائشی منصوبوں کی تعمیر شروع ہوئی ۔
ملاعالم مجیدی نے مزید کہا کہ مذکورہ منصوبوں کے محل وقوع پر اختلافات کی وجہ سے ان کی تعمیر 30 سال سے التوا کا شکار تھی اور اب مقامی حکام کی ثالثی سے اختلافات دور کر کے مذکورہ ضلع کے علاقوں یرم بالا اور خواجہ ہجران میں دو منصوبوں کی تعمیر شروع کر دی گئی ہے۔
ان کے مطابق ان منصوبوں کی زمین علاقے کے لوگوں نے ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈیویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو دی ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button