
کابل (بی این اے)وزارت دفاع کے سپیشل فورس ڈویژن کے خصوصی شعبے سے 480 فوجیوں نے چودہ ہفتوں کی جدید پیشہ ورانہ تربیت مکمل کی ہے۔
وزارت دفاع نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ اس موقع پر منعقد کی گئی تقریب میں سپیشل فورسز ڈویژن کے کمانڈر نصرت حاجی لالا، سپیشل فورسز ڈویژن کے نائب مولوی ممتاز احمد عمری، ڈویژن کمانڈر اور متعدد اہلکاروں اور مجاہدین نے شرکت کی۔
پریس ریلیز کے مطابق اس تقریب میں حکام نے تربیت مکمل کرنے والے اہلکاروں کو مبارکباد دی اور انہیں ان کی ذمہ داریوں کی جانب متوجہ کیا اور کہا کہ وہ جو پیشہ وارانہ تربیت حاصل کر چکے ہیں اس کو اپنے فرائض کی انجام دہی میں استعمال کریں اور دوسرے مجاہدین کو بھی سکھائیں۔
تقریب کے اختتام پر سپیشل فورسز ڈویژن کے تربیت مکمل کرنے والے نوجوانوں کو سرٹیفکیٹ دیے گئے۔