خبریںسیاستTop

افغان وزارت خارجہ کا خیبرپختونخوا میں چینی شہریوں کی ہلاکت پر اظہار افسوس

کابل (بی این اے) امارت اسلامیہ افغانستان کی وزارت خارجہ نے خیبرپختونخوا کے علاقے شانگلہ میں متعدد چینی شہریوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزارت خارجہ اپنے ایکس صفحہ پر لکھا ہے: امارت اسلامیہ افغانستان کی وزارت خارجہ خیبر پختونخوا (پاکستان) کے علاقے شانگلہ میں ایک بس پر حملے میں جاں بحق ہونے والے متعدد چینی شہریوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتی ہے۔ اور اس واقعے میں ہونے والے جانی نقصان پر چین اور پاکستان کی حکومتوں سے تعزیت کا اظہار کرتی ہے۔
امارت اسلامیہ کی وزارت خارجہ نے ایسے واقعات کو علاقائی تعاون کو کمزور کرنے کی کوشش قرار دیا اور مزید کہا کہ خطے کے ممالک کو چاہیے کہ وہ علاقائی تعاون کے مخالفین کو خطے کو غیر محفوظ بنا کر اپنے مقاصد حاصل کرنے کی اجازت نہ دیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے علاقے شانگلہ میں چینی شہریوں کو لے جانے والی کار پر دھماکے کے نتیجے میں پانچ چینی باشندوں سمیت چھ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

Show More

Related Articles

Back to top button