‏معاشرہخبریںاقتصاد

پنجشیر، ہزاروں کسانوں میں گندم کے پراسس شدہ بیج تقسیم

 

کابل( بی این اے ) محکمہ زراعت، آبپاشی و لائیو سٹاک پنجشیر کے حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایک ماہ کے اندر مذکورہ صوبے کے 6000 کسانوں میں گندم کے پراسس شدہ بیج اور کیمیائی کھاد تقسیم کی ہے۔
مذکورہ صوبے کے ڈائریکٹر زراعت، آبپاشی و لائیو سٹاک مولوی فضل اللہ دیوبندی نے باختر نیوز کے رپورٹر کو بتایا کہ مرکز بازارک سمیت 7 اضلاع میں اقوام متحدہ کے فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن کی جانب سے 6 ہزار کسانوں کو پراسس شدہ بیج اور کھاد فراہم کی گئی ہے۔
ساتھ ہی مذکورہ صوبے کے کسانوں کا کہنا تھا کہ گندم کے بیج اور کیمیائی کھادوں کا ان کی پیداوار بڑھانے میں اہم کردار ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button