TOP(UR)(UR)خبریں(UR)سیاست(UR)اقتصاد(UR)‏معاشرہ

افغانستان میں مرکزی حکومت کے قیام سے  افغانوں سمیت غیر ملکیوں کو بھی سرمایہ کاری کا موقع ملا ہے۔ ملا عبدالغنی برادر

کابل ( بی این اے ) نائب وزیر اعظم برائے اقتصادی امور ملا عبدالغنی برادر نے اپنے دورہ ترکیہ کے دوران وہاں مقیم افغان سرمایہ کاروں کی جانب سے منعقدہ ایک کانفرنس میں کہا کہ افغانستان میں واحد مرکزی حکومت کے قیام سے نہ صرف افغانوں بلکہ غیر ملکیوں کو بھی سرمایہ کاری کے مواقع دستیاب ہوئے ہیں۔
مذکورہ کانفرنس میں ملا عبدالغنی برادر نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ نے افغانوں پر رحم کیا اور انہیں 20 سال کی جارحیت سے آزاد کرایا اور انہیں ایسا امن دیا جس کا وہ کئی دہائیوں سے خواب دیکھ رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ 20 سالوں میں افغان عوام بالخصوص قومی تاجروں اور سرمایہ کاروں کی جان و مال محفوظ نہیں تھی لیکن خوش قسمتی سے امارت اسلامیہ کی آمد کے ساتھ ہی سیکیورٹی صورتحال یقینی بنائی گئی ہے اور اب وہ پر امن ماحول میں اپنا کاروبار کر سکتے ہیں۔
نائب وزیراعظم نے مزید کہا کہ افغانستان میں واحد مرکزی حکومت کے قیام سے نہ صرف افغانوں بلکہ غیر ملکیوں کو بھی سرمایہ کاری کے مواقع فراہم ہوئے ہیں، جس کی واضح مثال ہرات کے غوریان کان میں یورپی اور ایشیائی ممالک کے سرمایہ کاروں کی سرمایہ کاری ہے۔
مذکورہ کانفرنس کے دوران ملابردر برادر اخوند نے امارت اسلامیہ کی جانب سے سرمایہ کاروں کے لیے فراہم کی گئی سہولیات کے بارے میں کہا کہ تاجروں اور سرمایہ کاروں کو سپورٹ کرنے اور معاشی ترقی کے لیے سرمایہ کاروں کے نمائندے اقتصادی کمیشن کے اجلاسوں میں شرکت کرتے ہیں۔ سرمایہ کاروں اور تاجروں کے معاملات کو تیز کرنے اور بیوروکریسی کو روکنے کے لیے اقتصادی سیکریٹریٹ تلےتمام وزارتوں اور اداروں کی ایک مشترکہ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔
امیر المؤمنین کی سربراہی میں افغانستان کا قومی اقتصادی مشاورتی بورڈ قائم کیا جا رہا ہے، جس میں تاجروں کے نمائندے اور سرمایہ کار شامل ہیں ۔
کانفرنس کے اختتام پر ملا عبدالغنی برادر آخوند نے کہا کہ افغانستان تمام افغانوں کا مشترکہ گھر ہے خواہ وہ کسی بھی نسل یا لسانی طبقے سے ہو۔ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ اپنے ملک کو آباد کریں۔
انہوں نے کہا میں ترکی میں مقیم افغان سرمایہ کاروں سے پوچھتا ہوں کہ آپ اپنے وطن کی خدمت کے لیے مزید کن حالات کا انتظار کر رہے ہیں۔ آئیے ان مواقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے وطن کی خدمت کریں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

واپس اوپر بٹن