خبریں‏معاشرہ

‎افغانستان میں کوکنار کی کاشت میں نمایاں کمی آئی ہے۔

یوناما نے اعلان کیا ہے کہ افغانستان میں کوکنار کی کاشت میں نمایاں کمی آئی ہے۔

افغانستان کے لیے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے خصوصی نمائندے نے کہا ہے کہ “انہیں توقع ہے کہ امارت اسلامیہ کے حکم کے نفاذ سے موجودہ سیزن میں کوکنار کی کاشت میں مزید کمی آئے گی۔”

یوناما کے سربراہ نے کہا ہے کہ امارت اسلامیہ افغانستان نے ملک میں کوکنار کی کاشت کی روک تھام میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

روزا اتنبایوا نے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ ” امارت اسلامیہ نے اپنے لیڈر کے حکم پر عمل درآمد میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے” اور گرمسیر، ارزگان، ہلمند، لغمان اور کنڑ کے صوبوں میں کوکنار کی کاشت کے سیزن کے آغاز کے بعد سینکڑوں ایکڑ اراضی کوکنار کی فصلوں سے پاک کر دی گئی۔

اسی دوران وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ کوکنار کے بیجوں کو جمع کرنے پر پابندی لگائی گئی ہے اور اسے نشہ آور ادویات کو تیار کرنے میں استعمال نہ کرنا ان کی جدوجہد کا حصہ ہے، گزشتہ ایک ہفتے کے دوران وزارت داخلہ کی انسداد منشیات پولیس نے فراہ، غور اور ہلمند میں منشیات کے 3 گوداموں کو تلاش کر کے انہیں آگ لگا دی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

واپس اوپر بٹن