خبریںاقتصاد‏معاشرہTop

نورستان، 104 ملین افغانی کی لاگت سے 58 ترقیاتی منصوبے مکمل

 

کابل ( بی این اے ) نورستان کے محکمہ تعمیر وترقی دیہات کے حکام کا کہنا ہے کہ اس صوبے کے مرکز اور ضلع واما میں 104 ملین افغانی کی لاگت سے 58 پراجیکٹس پر کام مکمل ہوگیا ہے۔
نورستان محکمہ تعمیر و ترقی دیہات کے سربراہ مولوی احسان اللہ احمد نے باختر نیوز کے مقامی نامہ نگار کو بتایا کہ مرکز پارون اور ضلع واما میں یو این ای پی ایس تنظیم کے مالی تعاون سے نہروں، ڈیموں، سڑکوں اور حفاظتی دیواروں کی تعمیر سمیت 58 مختلف منصوبوں پر کام مکمل ہو گیا ہے ۔ ان منصوبوں پر 104 ملین افغانی لاگت آئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان منصوبوں میں ہزاروں لوگوں کو روزگار فراہم کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ مذکورہ تنظیم کی جانب سے ضلع کامدیش، وائیگل اور منڈول اضلاع میں بھی اسی طرح کے منصوبوں پر کام جاری ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button