(UR)‏معاشرہ(UR)خبریں

افغانستان کو 4.6 بلین ڈالر انسانی امداد کی ضرورت ہے۔OCHA

کابل (بی این اے) اقوام متحدہ کے دفترِ رابطہ برائے انسانی امداد (OCHA) نے اعلان کیا ہے کہ افغانستان کو اس سال 4.6 بلین ڈالر کی انسانی امداد کی ضرورت ہے۔
"اوچا” نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ افغانستان کو 2023 میں اٹھائیس ملین سے زائد افراد کے لیے 4.6 بلین ڈالر کی انسانی امداد کی ضرورت ہے۔ امداد کی اس رقم سے امدادی تنظیمیں شجر کاری کے موسم میں خاندانوں کی مدد کر سکتی ہیں اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے تیاری کر سکتی ہیں۔
ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ اس وقت افغانستان کو دو تہائی سے زائد آبادی 28.3 ملین افراد کو انسانی امداد کی ضرورت ہے۔
یہ کال اس وقت کی گئی ہے جب کہ اس سے پہلے امارت اسلامیہ افغانستان اس بات پر زور دے چکی ہے کہ عالمی امداد بنیادی ہونی چاہیے، جزوی امداد افغانستان کے مسائل کا حل نہیں۔
اقتصادی ماہرین کا خیال ہے کہ افغانستان میں غربت کم کرنے کے لیے اقتصادی ڈھانچے کو مضبوط کیا جانا چاہیے، زراعت اور مقامی دیہی معیشت افغانستان میں عمومی معیشت کی بنیادیں ہیں”۔
ماہرین کہتے ہیں کہ صلاحیت اور انسانی وسائل کے شعبے میں سرمایہ کاری اور ان خطرات کو کم کرنے کے انتظام پر توجہ مرکوز کی جانی چاہیے جو غریب لوگوں کی کمزوری بڑھاتے ہیں۔
امارت اسلامیہ کی وزارت اقتصادیات اس بات پر زور دیتی ہے کہ ملک کی اقتصادی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے انفرسٹرکچر کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کرنا ضروری ہے۔
افغانستان کے نائب وزیر اقتصادیات عبداللطیف نظری نے کہا کہ افغانستان میں اقتصادی چیلنجوں پر قابو پانے کا حل یہ ہے کہ افغانستان کو دی جانے والی ترقیاتی امداد پر توجہ دی جائے تاکہ ہم انفراسٹرکچر اور اقتصادی ڈھانچے کو بحال کر سکیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

واپس اوپر بٹن