خبریںاقتصاد‏معاشرہTop

غزنی، 4 انڈسٹریل پارک بنائے جائیں گے

 

کابل (بی این اے) غزنی کے محکمہ صنعت و تجارت نے صوبے کے مرکز میں شہر سے دور 4 صنعتی پارکوں کی تعمیر کے لیے مقامات کا تعین کردیاہے۔
صوبے کے گورنر حافظ محمد امین جان کے مطابق مذکورہ صنعتی پارک غزنی کے مرکز کے صحرائی علاقوں صفندہ، پیرکہ اور تلہاک میں سینکڑوں ایکڑ اراضی پر تعمیر کیے جا رہے ہیں۔
اسی دوران وزارت صنعت و تجارت کے پارکس کے جنرل ڈائریکٹر قاری عبدالمجید قیام نے ان صنعتی پارکوں کو ملک کے تاجروں اور سرمایہ کاروں کے لیے خوشخبری قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان سے خطے کے ہزاروں لوگوں کو روزگار ملے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان صنعتی پارکوں کے لیے زمین کی تقسیم کا انتظام وزارت صنعت و تجارت کرے گی اور عالیقدر امیر المومنین کی منظوری کے بعد اس پر کام شروع ہو جائے گا۔

Show More

Related Articles

Back to top button