
کابل(بی این اے ) افغانستان کی انڈر 17 قومی فٹ بال ٹیم نے وسطی ایشیا کے "کافا” مقابلے میں تیسری پوزیشن اور کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا۔
مذکورہ ٹیم نے فیض محمد فیضی کی کوچنگ میں کافا کپ میں حصہ لیا تھا جس میں اس نے کرغزستان اور ایران سے دو میچ جیتے تھے۔
اسی دوران 23 سالہ قومی فٹ بال ٹیم ایشین کپ کوالیفائرز کے تربیتی کیمپ میں شرکت کے لیے تاجکستان پہنچ گئی۔
اس تربیتی کیمپ کے بعد مذکورہ ٹیم ازبکستان کے شہر تاشقند میں ایشین کپ کے ابتدائی میچوں میں شرکت کرے گی۔
ایشین کپ کوالیفائرز 6 سے 12 ستمبر تک تاشقند شہر میں ہوں گے۔ افغان ٹیم 6 ستمبر کو ازبکستان کے خلاف 9 کو ایران کے خلاف اور 12 تاریخ کو ہانگ کانگ سے مقابلہ کرے گی۔