
کابل (بی این اے) امارت اسلامیہ کے سیاسی کمیشن کا اجلاس کل شام نائب وزیر اعظم برائے سیاسی امور مولوی عبدالکبیر کی صدارت میں منعقد ہوا۔
ان کے آفس نے ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ اجلاس میں گذشتہ اجلاس کے فیصلوں کا جائزہ لیا گیا۔ اس کے ساتھ کئی اہم سیاسی امور کے علاوہ افغانستان اور پڑوسی ممالک کے درمیان تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ سیاسی کمیشن کے ارکان نے اس ملاقات میں کہا کہ امارت اسلامیہ افغانستان کے اپنے پڑوسیوں کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں اور وہ قابل بحث مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کرے گی۔