
کابل ( بی این اے ) افغانستان کی قومی والی بال ٹیم چین کی میزبانی میں ہونے والے ایشین اولمپک گیمز میں شرکت کے لیے قومی اولمپک کمیٹی کے سربراہ اور سپورٹس کے ڈائریکٹر جنرل مولوی احمد اللہ وثیق سے ملاقات کے بعد چین کے شہر ہانگ ژو روانہ ہوگئی۔
افغانستان کی قومی والی بال ٹیم اس ٹورنامنٹ کے گروپ ایف میں جاپان، انڈونیشیا اور فلپائن کے خلاف کھیلے گی۔
قومی والی بال فیڈریشن کی معلومات کے مطابق اولمپک گیمز سے قبل قومی والی بال ٹیم نے 15 روزہ تربیتی کیمپ میں پریکٹس کی۔
ایشین اولمپک گیمز کا آغاز 23 ستمبر سے چین کی میزبانی میں ہوگا۔