
کابل(بی این اے) د افغانستان بانک افغانی کی قدر مزید مستحکم کرنے کے لیے اتوار کو ایک نیلامی میں 13 ملین ڈالر فروخت کر رہا ہے۔
باختر نیوز کو بھیجی گئی خبر کے مطابق بینک نے تمام منی چینجرز اور کمرشل بینکوں سے کہا کہ وہ شرائط کے تحت ٹینڈرز میں حصہ لیں۔
اس سے قبل بھی د افغانستان بانک نے افغانی کی قدر مستحکم کرنے کے لیے 14 ملین ڈالر نیلام کیے تھے۔
یاد رہے کہ پچھلے دنوں ڈالر کے مقابلے میں افغانی کی قدر میں غیر معمولی اضافہ ہوا، کل تک ایک ڈالر کی قیمت 75 افغانی رہی۔