
کابل (بی این اے) امارت اسلامیہ افغانستان کی وزارت خارجہ نے سعودی عرب اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کا خیر مقدم کیا ہے۔
وزارت خارجہ کی طرف سے شائع ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے وزارت خارجہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کا خیرمقدم کرتی ہے اور اس مثبت قدم کو خطے میں امن و استحکام کی جانب ایک اہم قدم سمجھتی ہے۔
متوازن خارجہ پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے امارت اسلامیہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات میں پیش رفت کو خطے میں کثیرالجہتی تعلقات اور تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے مددگار سمجھتی ہے اور سعودی عرب اور ایران کے درمیان مذاکرات کی میزبانی کے لیے عوامی جمہوریہ چین کی کوششوں کو سراہتی ہے، تاکہ خطے کو مستحکم کیا جا سکے۔