(UR)خبریں(UR)‏دنیا

افغان وزارت خارجہ کا لیبیا میں آنے والے طوفان متاثرین کے ساتھ اظہار ہم دردی

کابل (بی این اے) افغان وزارت خارجہ کی جانب سے لیبیا میں سیلاب اور طوفان سے ہونے والی ہلاکتوں پر تعزیتی اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔ وزارت خارجہ نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ نہایت افسوس کے ساتھ یہ خبر موصول ہوئی کہ لیبیا میں طوفانی بارشوں کی وجہ سے ہزاروں افراد جاں بحق، زخمی اور لاپتہ ہوئے ہیں۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ افغانستان کی وزارت خارجہ اس افسوس ناک سانحے میں حکومت لیبیا اور معزز شہریوں کے ساتھ گہری ہم دردی کا اظہار کرتی ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ اس درد ناک سانحے میں شہید ہونے والوں کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے، زخمیوں کو جلد شفا اور زندہ بچ جانے والوں کو صبر جمیل نصیب فرمائے۔
اعلامیہ میں توقع ظاہر کی گئی ہے کہ امارت اسلامیہ افغانستان ان مشکل لمحات میں مشترکہ کوششوں، علاقائی اور بین الاقوامی ہم آہنگی اور یک جہتی سے لیبیا کی حکومت اور عوام کی ان مشکل حالات پر قابو پانے، متاثرین کے ساتھ تعاون، تعمیر نو اور حالات کی بہتری کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے کی جائے گی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

واپس اوپر بٹن