خبریں‏معاشرہ

افغان وزارت خارجہ کی ترکیہ اور شام کے حالیہ زلزلہ متاثرین کے اہل خانہ سے اظہارتعزیت

کابل (بی این اے) وزارت خارجہ نے افغانستان کے عوام اور حکومت کی جانب سے ترکی اور شام میں حالیہ زلزلے کے متاثرین کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اس قدرتی آفت کے متاثرین کے لیے عالمی امداد کی اپیل کی ہے۔
باختر نیوز ایجنسی کے مطابق امارت اسلامیہ کی وزارت خارجہ کی طرف سے آج شائع ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ” امارت اسلامیہ افغانستان کی وزارت خارجہ، افغانستان کے عوام اور حکومت کی جانب سے، ترکی اور شام میں حالیہ زلزلے سے ہونے والے جانی اور مالی نقصانات پر ان ممالک کے مسلمان بھائیوں سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتی ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ افغان عوام ان ممالک میں اپنے مسلمان بھائیوں اور بہنوں کے غم میں شریک ہیں۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اسلامی ممالک اور امدادی ادارے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اس واقعے کے متاثرین کی جلد از جلد مدد کریں۔
خبر میں کہا گیا کہ آج صبح سویرے زلزلے نے ترکی اور اس کے پڑوسی ممالک کے کچھ حصوں کو ہلا کر رکھ دیا، جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر سات اعشاریہ چار تھی۔
اس قدرتی آفت کے نتیجے میں ترکی اور شام میں شدید انسانی جانی اور بھاری مالی نقصان ہوا ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

واپس اوپر بٹن