(UR)خبریں(UR)سیاست(UR)‏معاشرہTOP(UR)

افغان وزارت خارجہ کی مسجد اقصیٰ میں نہتے نمازیوں پر اسرائیلی فوج کے حملے کی مذمت

کابل (بی این اے) امارت اسلامیہ کی وزارت خارجہ نے مسجد اقصی میں نہتے نمازیوں پر اسرائیلی فوج کے حملے کو ظالمانہ قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔
اطلاعات کے مطابق دو رات قبل اسرائیلی فورسز کے مسجد اقصیٰ پر حملے میں 100 کے قریب بے گناہ فلسطینی زخمی ہوگئے جب کہ 400 کو اسرائیلی فورسز نے گرفتار کر لیا تھا۔
وزارت خارجہ نے اپنے اعلامیہ میں کہا ہے کہ بے گناہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی افواج کے انسانیت سوز اقدامات اور مقدس مقامات کی بے حرمتی بین الاقوامی، اسلامی اور انسانی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔ یہ دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کی اشتعال انگیزی اور ان کے اقدار و مقدسات کی توہین ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

واپس اوپر بٹن