(UR)خبریں(UR)سیاست(UR)اقتصادTOP(UR)

افغان وزیر خارجہ کی روس کے ساتھ افغانستان کے تعلقات وسیع کرنے کی تاکید

کابل (بی این اے)
قائم مقام وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی نے کابل میں روسی سفیر سے ملاقات میں کہا کہ افغانستان روس کے ساتھ اپنے سیاسی اور اقتصادی تعلقات کو وسعت دینے میں دلچسپی رکھتا ہے۔
وزارت خارجہ کے پریس آفس نے خبر دی ہے کہ افغان وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی نے گزشتہ روز روس کے سفیر دمتری زھرنوف سے ملاقات کی۔
اس ملاقات میں افغانستان اور روس کے درمیان سیاسی، سیکیورٹی اور اقتصادی تعاون پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔
مولوی امیر خان متقی نے یہ بھی کہا افغانستان میں امن و مان کی صورت حال بہت بہتر ہے، افغانستان کے اندر کوئی سنگین خطرہ نہیں ہے اور نہ ہی افغانستان سے دوسروں کو کوئی خطرہ ہے۔
روسی سفیر نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی قربت پر بھی زور دیا اور افغان سرکاری وفود کی نقل و حرکت میں سہولت فراہم کرنے پر آمادگی ظاہر کی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

واپس اوپر بٹن