خبریںصحت

افغان ہلال احمر کی جانب سے دل کے عارضے میں مبتلا بچوں کا علاج

کابل(بی این اے) افغان ہلال احمر کی جانب سے دل کے سوراخ والے سات بچوں کو دارالحکومت کابل کے آریانا ہسپتال میں علاج کے لیے داخل کروادیا گیا۔
دریں اثناء افغان ہلال احمر نے دل کے عارضے میں مبتلا نوے بچوں کی شناخت کر کے انہیں کابل کے مختلف ہسپتالوں میں داخل کرایا ہے۔
باختر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران افغان ہلال احمر نے دل کے امراض میں مبتلا 472 افراد کو علاج کے لیے مختلف ہسپتالوں میں ریفر کیا جن میں سے نو افراد کو بیرون ملک بھیجا گیا ہے۔
دل کی بیماری میں مبتلا بچوں کے علاج پر فی بچہ 21,000 سے 75,000 افغانی تک لاگت آتی ہے، جو افغان ہلال احمر ادا کرتی ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

واپس اوپر بٹن