
کابل( بی این اے ) نائب وزیراعظم برائے انتظامی امور مولوی عبدالسلام حنفی نے کل سہ پہر صوبہ جوزجان کے ضلع قوش تیپہ کے متعدد علمائے کرام اور مجاہدین سے ملاقات کی۔
ملاقات میں شیخ ذکر اللہ ذاکری نے پورے ملک میں اسلامی نظام کی مضبوطی اور امن وامان پر مسرت کا اظہار کیا۔
انہوں نے امارت اسلامیہ کی قیادت سے بھی کہا کہ وہ اس ضلع میں مجاہدین کی حالت بہتر بنانے، تعلیم و تربیت، ہسپتالوں اور دینی مدارس کے قیام پر خصوصی توجہ دیں۔
مولوی عبدالسلام حنفی نے انہیں خوش آمدید کہا اور ضلع قوشتیپہ کے عوام کی قربانیوں اور تکالیف کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ امارت اسلامیہ لوگوں کے مسائل تک پہنچنے اور اس سلسلے میں اپنے دستیاب وسائل کو دیکھتے ہوئے حل کرنے کے اقدام کو اپنا فرض سمجھتی ہے۔