(UR)خبریں(UR)سیکیورٹیTOP(UR)

امارت اسلامیہ ایک مضبوط اور پیشہ ور اسلامی فوج تشکیل دے گی: چیف آف آرمی سٹاف

کابل(بی این اے) چار سو مجاہدین عسکری اور نظریاتی تربیت کے بعد 203 منصوری آرمی کور کے فرسٹ بریگیڈ سے فارغ التحصیل۔
باختر نیوز ایجنسی کے مطابق وزارت قومی دفاع کے پریس آفس نے ایک خبر میں کہا ہے کہ ملک کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف حافظ محمد فصیح الدین فطرت، 203 منصوری آرمی کور کے کمانڈر مولوی رحمت اللہ محمد اور دیگر حکام نے مجاہدین کی فراغت کے اس تقریب میں شرکت کی۔
تقریب میں مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف نے قیادت کے احکامات کی تعمیل اور اپنے فرائض کی انجام دہی میں ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے کی تاکید کی۔
انہوں نے کہا امارت اسلامیہ کی قیادت ایک مضبوط اسلامی فوج کی تشکیل کے لیے پرعزم ہے، جو جدید ہتھیاروں سے لیس، تعلیم یافتہ اور پیشہ ور ہو۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

واپس اوپر بٹن