(UR)خبریں(UR)سیاستTOP(UR)

امارت اسلامیہ نے مسجداقصی پر حملہ وحشیانہ قرار دے دیا

کابل (بی این اے) امارت اسلامیہ نے ایک بیان شائع کرتے ہوئے مسجد اقصی پر حملے کو وحشیانہ قرار دیا اور اس کی شدید مذمت کی۔
امارت اسلامیہ افغانستان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کی جانب سے شائع ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ
امارت اسلامیہ اس وحشیانہ حملے کی شدید مذمت کرتی ہے اور اسے انسانیت کے خلاف جرم قرار دیتی ہے۔
مقدس مقامات اور نہتے لوگوں پر حملہ کرنا اور ان کے خلاف تشدد بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی اور غاصب اسرائیل کا ظالمانہ عمل ہے۔
اس طرح کے جرائم کا ارتکاب وہاں کے مسلمانوں کے سخت حالات اور جبر کو ظاہر کرتا ہے۔
امارت اسلامیہ اس جرم کی مذمت کرنے کے ساتھ ساتھ عالم اسلام سے اپیل کرتی ہے کہ وہ مظلوم فلسطینیوں کے حقوق اور مطالبات کی حمایت کریں اور اسرائیل کو ایسے جرائم سے باز رکھیں۔
اسرائیل کی طرف سے اس طرح کے انسانیت سوز اقدامات اور مقدس مقامات کی بے حرمتی اسلامی اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی اور مسلم اقدار اور مقدسات کی توہین ہے۔
چند روز قبل اسرائیلی فوجیوں نے القدس شہر کی مسجد اقصیٰ میں نماز ادا کرنے والے مسلمانوں پر گولیاں چلائی تھیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

واپس اوپر بٹن