خبریں‏معاشرہTop

ملک بھر میں 12 ملین سے زائد الیکٹرانک شناختی کارڈز جاری

 

کابل( بی این اے ) الیکٹرانک شناختی کارڈز(ای ۔تذکیرہ) کی تقسیم کے آغاز سے اب تک قومی ادارہ شماریات و معلومات نے 12 ملین 2 لاکھ 88 ہزار شہریوں کو الیکٹرانک شناختی کارڈز جاری کیے ہیں جن میں 7 ملین 1 لاکھ 8 ہزار مرد اور 5 ملین 1لاکھ 80 ہزار خواتین شہری شامل ہیں۔
قومی ادارہ برائے شماریات و معلومات کے مطابق تمام تقسیم شدہ الیکٹرانک شناختی کارڈز میں سے صرف امارت اسلامیہ کے دور حکومت میں 62 لاکھ الیکٹرانک شناختی کارڈ جاری کیے گئے ہیں۔
صوبوں میں سب سے زیادہ 57 لاکھ 67 ہزار 524 شناختی کارڈز کابل میں، 7 لاکھ 96 ہزار ہرات میں، 6 لاکھ 45 ہزار 635 ننگرہار میں، 5 لاکھ 08 ہزار بلخ میں اور 3لاکھ 43 ہزار قندھار میں جاری کیے گئے ہیں۔
اس وقت کابل سمیت پورے ملک میں 75 آئی ڈی کارڈز بنانے والے آسان سروس برانچز اور ایک موبائل ٹیم کام کر رہی ہے، جو ہر روز خواتین اور مرد درخواست دہندگان کو شناخت سے متعلق خدمات فراہم کرر ہے ہیں۔
قومی ادارہ برائے شماریات و معلومات ضلعی سطح پر الیکٹرانک شناختی کارڈز کے اجراء کے دفاتر فعال بنانے اور اس سلسلے میں شہریوں کے لیے مزید سہولیات پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button