خبریںسیاستTop

‎امریکی حکام افغانستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے گریز کریں: ذبیح اللہ مجاہد

کابل(بی این اے) امارت اسلامیہ کی جانب سے افغانستان میں نجی اداروں میں کام کرنے والی خواتین پر عارضی پابندی کے فیصلے کے بعد متعدد امریکی حکام کی جانب سے امارت اسلامیہ کے اس فیصلے پر شدید تنقید کی گئی ہے۔ امارت اسلامیہ کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے امریکی حکام کی تنقید کی مذمت کی ہے اور اسے افغانستان کے داخلی معاملات میں مداخلت قرار دیا ہے۔
‎ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے ٹوئٹر پیج پر لکھا ہے کہ امریکی حکام کو افغانستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔
‎انہوں نے مزید کہا افغانستان میں کام کرنے والے تمام ادارے ہمارے ملک کے قوانین اور احکام کی تعمیل کرنے کے پابند ہیں اور ہم کسی کو بھی انسانی امداد کے نام پر امارت اسلامیہ کے فیصلوں اور قائدین کے خلاف غیر ذمہ دارانہ گفتگو کرنے یا دھمکیاں دینے کی اجازت نہیں دیں گے۔
‎یاد رہے امارت اسلامیہ کی وزارت اقتصادیات نے ملک میں قائم غیرسرکاری اداروں میں خواتین ملازمین کی ملازمتیں اگلے فرمان تک معطل کر دی ہیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

واپس اوپر بٹن