(UR)خبریں(UR)سیاستTOP(UR)

امیر المومنین کی اجازت کے بغیر سرکاری زمینوں کی خریدوفروخت اور منتقلی ممنوع

کابل (بی این اے) امیر المومنین شیخ ھبۃ اللہ اخوند زادہ نے سرکاری زمین کی فروخت اور منتقلی کی ممانعت پر مبنی ایک نیا فرمان جاری کیا ہے۔
فرمان کے پہلے آرٹیکل میں یہ کہا گیا ہے کہ امیر المومنین کی اجازت کے بغیر وزارتیں، سرکاری ادارے یا بلدیات اس بات کی مجاز نہیں کہ افراد یا اداروں کو سرکاری زمینیں بیچیں یا منتقل کریں۔
وزارتیں، ادارے، بلدیات بہ وقت ضرورت زمینوں کی خرید و فروخت یا ملکیت منتقلی کے متعلق امیرالمؤمنین سے اجازت لینے کے پابند ہوں گے۔
یہ حکم نامہ اجرا کی تاریخ کے بعد نافذ العمل ہوگا اور اسے سرکاری جریدے میں شائع کیا جائے گا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

واپس اوپر بٹن