(UR)خبریں(UR)سیاست(UR)‏معاشرہ

ایران، 250 افغان قیدیوں کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل کر دی گئی ہے :ڈائریکٹریٹ آف جیل افیئرز

کابل (بی این اے) حکومت کی جانب سے قوم کو احتساب پروگرام کے تسلسل میں آج محکمہ جیل خانہ جات نے انفارمیشن اینڈ میڈیا سنٹر میں پریس کانفرنس کے دوران اپنی ایک سالہ سرگرمیوں اور کامیابیوں کی رپورٹ پیش کی۔
ادارے کے عہدیداروں نے اس میٹنگ میں بتایا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران 32 ہزار افراد گرفتار کیے گئے جن میں سے نصف کو عدالتی فیصلوں کے مطابق سزا کی تکمیل اور عزت مآب امیرالمؤمنین کے فرمان سے رہا کیا گیا ہے جب کہ تقریباً 16 ہزار ملزمان اس وقت زیر حراست ہیں۔
حکام نے مزید کہا کہ اس وقت 5 خواتین سمیت 16 غیر ملکی افغان جیلوں میں بند ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ایک سال کے دوران ایران سے 1230 افغان قیدی ایران اور 3 قیدی کویت سے اپنے وطن منتقل کیے گئے ہیں۔
ذرائع نے مزید کہا کہ اس محکمے کی قیادت کی کوششوں کے نتیجے میں ایران میں سزائے موت پانے والے 250 افغان قیدیوں کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل کردی گئی ہے۔
ڈائریکٹریٹ آف جیل افیئرز کی رپورٹ کے مطابق ہر قیدی کو کھانے پینے کے مصارف کے لیے روزانہ 120 افغانی دیے جاتے ہیں جب کہ اس سے قبل صرف 58 افغانی دیے جاتے تھے ۔
اس کے علاوہ سینکڑوں قیدیوں کو سلائی، کڑھائی، بوٹ میکنگ اور موبائل مینوفیکچرنگ کے شعبوں میں پیشہ ورانہ تربیت فراہم کی جاتی ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے گزشتہ سال رمضان المبارک اور عید کے مقدس مہینے کے موقع پر امیر المومنین کے فرمان کے مطابق 3 ہزار 881 قیدیوں کو رہا کیا گیا تھا اور 981 دیگر قیدیوں کی سزا میں تخفیف کی گئی ہے۔
محکمہ کی معلومات کے مطابق قیدیوں کے رشتہ دار اور دوست ہفتے میں دو دن اپنے قیدیوں سے ملاقات کر سکتے ہیں۔ جب کہ قیدی اپنے اہل خانہ سے مخصوص وقت میں فون کے ذریعے بات کر سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ جیل اصلاحات کے قانون پر نظر ثانی، انتظامی بدعنوانی سے نمٹنے کے لیے لائحہ عمل تیار کرنا، بیمار قیدیوں کا جلد علاج، سینکڑوں قیدیوں کو پیشہ ورانہ تربیت کی فراہمی اور محکمہ جیل کے سات ہزار سپاہیوں کو پولیس وردی کی فراہمی پچھلے ایک سال میں اس ادارے کی اہم کامیابیاں ہیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

واپس اوپر بٹن