(UR)خبریں(UR)سیاست(UR)‏معاشرہ(UR)‏تعلیم و تربیتTOP(UR)

ایک ذمہ دار حکومت کے طور پر امارت اسلامیہ علمی صلاحیتوں کے فروغ کے لیے پرعزم ہے: گورنر کابل

کابل (بی این اے) گورنرکابل نے ابوبکر صدیق ہائی اسکول کا دورہ کرتے ہوئے کہا ایک ذمہ دار حکومت کے طور پر امارت اسلامیہ ملک کے اقتصادی اور عسکری شعبوں کے ساتھ ساتھ علمی شعبے کی ترقی کے لیے پرعزم ہے۔
انہوں نے سکول کے اساتذہ اور طلباء کے مسائل اور تجاویز سنے اور انہیں حل کرنے کی مکمل یقین دہانی کرائی۔
کابل کے گورنر شیخ محمد قاسم خالد نے ابوبکر صدیق اسکول کے اساتذہ اور طلباء سے اپنی گفتگو میں کہا مجھے اساتذہ کرام اور طلباء کی مجلس میں شرکت کرکے خوشی ہوتی ہے۔
کابل کے گورنر نے مزید کہا کہ نظام میں موجود تمام افراد اسکولوں اور تعلیمی مراکز کا ثمر ہیں اور ان تعلیمی مراکز سے مقدس جہاد کا اعلان کیا گیا جس کی بدولت ملک کو مکمل سیاسی، اقتصادی، ثقافتی اور سماجی آزادی حاصل ہے۔
محمد قاسم خالد نے مزید کہا افغانستان کے علماء ایک عظیم نعمت سے مستفید ہوئے ہیں کہ ان کی ساری زندگی راہ خدا میں گزری۔
کابل کے گورنر نے مزید کہا اب افغان عوام اپنے 20 سالہ جہاد کے ہدف تک پہنچ چکے ہیں جو کہ ملک کی آزادی اور اسلامی نظام کی حکمرانی تھی اور اب اس نظام کا استحکام ہر افغان کا فرض ہے۔
کابل کے گورنر نے اس بات پر زور دیا کہ دینی مدارس کے معیار پر زیادہ توجہ دی جانی چاہیے اور اسکولوں کے حکام طلباء کو مطلوبہ سطح پر تعلیم دینے کے پابند ہیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

واپس اوپر بٹن