(UR)خبریں(UR)‏معاشرہ

بدخشان کے مرکز اور بعض اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے

فیض آباد(بی این اے)بدخشان کے حکام نے مرکز اور صوبے کے کچھ اضلاع میں زلزلے کے جھٹکوں کی اطلاع دی ہے۔
بدخشان کے محکمہ اطلاعات و ثقافت کے سربراہ معز الدین احمدی نے باختر نیوز ایجنسی کو بتایا کل رات تقریباً 10:47 پر ریکٹر اسکیل پر 4.7 کی شدت کے زلزلے نے فیض آباد شہر اور اس صوبے کے کچھ اضلاع کو ہلا کر رکھ دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس زلزلے کا مرکز 50 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا اور یہ کوہ ہندوکش میں آیا۔ ان کے مطابق ابھی تک جانی اور مالی نقصانات کی تفصیلات دستیاب نہیں ہیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

واپس اوپر بٹن