خبریںسیکیورٹی

بدخشاں، مختلف جرائم کے الزام میں 25 سے زائد افراد پر تعزیر کا اجرا

فیض آباد (بی این اے)بدخشاں کے مرکز فیض آباد کی شرعی عدالت نے 25 مجرموں کو جن میں چار خواتین بھی تھیں، 39 شرعی درےکی سزا دے دی۔
بدخشاں شرعی عدالت کے سربراہ مولوی عبدالجمیل نے مجرموں پر تعزیرات کا نفاذ کرتے ہوئے کہا: اس عدالت نے ایک سال کے دوران تفتیشی اداروں کے ذریعے گرفتار ہونے والے مجرموں کو تحقیق و تفتیش کے بعد مختلف سزائیں سنائی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ان میں سے 21افراد، جن میں چار خواتین بھی شامل ہیں، فحاشی کے مرتکب ہوئے ہیں اور انہیں 39 درے سرعام مارنے کی سزا دی گئی ہے، جب کہ تین شراب، منشیات اور جعلسازی کے مرتکب پائے گئے، انہیں 30 دروں کی سزا دی گئی۔
بدخشاں پراسیکیوشن کے سربراہ مولوی شمس اللہ عزیزی نے کہا کہ عدالتیں مکمل آزادی اور غیر جانبداری کے ساتھ مجرموں کو سزا دیتی ہیں، شرعی قانون کا نفاذ کرتی ہیں اور انصاف فراہم کرتی ہیں،حد شرعی کا نفاذ مخلوق پر رحمت خداوندی ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

واپس اوپر بٹن