
کابل(بی این اے ) بغلان کے محکمہ محنت و سماجی امور کے حکام نے ان درجنوں بچوں کے لیے ایک تعلیمی اور تربیتی کا آج افتتاح کیاہے جو محنت مزدوری کرتے ہیں یا سڑکوں پر بھیک مانگتے ہیں۔
محکمہ کے سربراہ قاری نصرت اللہ پارسا نے باختر نیوز کو بتایا کہ انہوں نے یہ سنٹر ھیسو تنظیم کے تعاون سے بنایا ہے اور اس وقت وہاں 50 بچے زیر تعلیم ہیں۔
نصرت اللہ پارسا کے مطابق ان بچوں کو تفصیلی جائزے کے بعد مذکورہ سنٹر میں داخل کرایا گیا اور انہیں معیاری کلاس رومز، سٹیشنری، کتابیں اور کھلونے سمیت دیگر کئی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔
معلومات کے مطابق یہ طلباء چھ ماہ تک دینی اور جدید تعلیم حاصل کریں گے جس کے بعد انہیں دوسرے ووکیشنل سنٹرز میں متعارف کرایا جائے گا۔
بغلان میں پارٹنر تنظیم ہیسو کے عہدیداروں نے یقین دلایا ہے کہ وہ اس صوبے کے تمام بچوں کو تعلیم فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جو سڑکوں پربے جا گھومتے پھرتے ہیں یا بھاری کام کر رہے ہیں۔