خبریں‏معاشرہ

لغمان پلاسٹک فیکٹری کی یومیہ پیداوار 2 ٹن تک پہنچ گئی

 

کابل( بی این اے ) لغمان کے علاقے سرخکان میں لغمان نیازی پلاسٹک پروڈکشن اینڈ انڈسٹریل فیکٹری نے 8 ملین افغانی کی ابتدائی سرمایہ کاری کے ساتھ گزشتہ سال کام کا آغاز کیا تھا جو اب روزانہ اوسطاً 2 ٹن پلاسٹک کے برتن تیار کرتی ہے۔
اس فیکٹری میں 25 افراد کو روزگار فراہم کیا گیا ہے جو فیکٹری کے مختلف شعبوں میں کام کر رہے ہیں۔
حکام کے مطابق اس کی مصنوعات میں گلاس ،پلیٹیں، پیالے اور دیگر گھریلو برتن شامل ہیں۔
صوبہ لغمان کے محکمہ صنعت و تجارت کے سربراہ مولوی سلامت خان بلال نے مذکورہ فیکٹری کے دورے کے دوران فیکٹری کے کام کو قریب سے دیکھا، فیکٹری منیجر کے کچھ مسائل سنے اور انہیں اعلیٰ حکام تک پہنچانے کی یقین دہانی کرائی۔

Show More

Related Articles

Back to top button