
کابل (بی این اے)
وزارت خزانہ نے ایک نوٹس شائع کرتے ہوئے جن گاڑیوں کے کاغذات گم ہوچکے ہیں ان کے مالکان سے کہا ہے کہ وہ جلد از جلد اپنے دستاویزات پر کارروائی کریں۔
وزارت خزانہ نے آج یہ نوٹس شائع کیا ہے کہ امارت اسلامیہ کی کابینہ، اعلی اقتصادی کمیشن اور ٹرانسپورٹیشن کی وزارت کے فیصلے کے مطابق ملک بھر میں جو گاڑیاں رجسٹرڈ ہیں اور ان کے کاغذات موجود نہیں ہیں وہ جلد از جلد اپنے کاغذات کے حصول کے لیے کسٹم آفس سے رجوع کریں اور کاغذات کی تجدید کے لیے پراسس کا حصہ بنیں۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کاغذات کے حصول پر توجہ نہ دینے والے گاڑی مالکان کی سرگرمیاں روک دی جائیں گی اور ذمہ دار کمیٹی کی جانب سے شہروں، عوامی سڑکوں، ٹرمینلز، ہائی ویز اور سڑکوں پر ان کی گاڑیاں ضبط کر لی جائیں گی۔ جس کی شکایت کا کسی کو حق نہیں ہوگا۔