(UR)‏معاشرہTOP(UR)(UR)خبریں(UR)اقتصاد

بلخ، باختر بناسپتی گھی کی سرکاری فیکٹری ایک دہائی بعد فعال

کابل (بی این اے) ایک دہائی تعطل کے بعد بلخ میں باختر بناسپتی گھی کی سرکاری فیکٹری ڈیڑھ ملین افغانی کی لاگت سے تعمیر نو کے بعد کام فعال کردی گئی۔
مذکورہ کمپنی کے سربراہ فریدون ضیغم نے باختر ایجنسی کو بتایا کہ امارت اسلامیہ کے عہدیداروں کی کوششوں سے فیکٹری دوبارہ تعمیر کی گئی ہے اور ایک دہائی سے زائد عرصے کے بعد یہ فیکٹری کام کرنے لگی ہے۔
فریدون ضیغم نے مزید کہا کہ ان فیکٹری میں تین شفٹوں میں 60 افراد کام کرتے ہیں جو 24 گھنٹے میں 6 ٹن گھی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
فیکٹری کے ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز صدیق اللہ براتی نے بتایا کہ مذکورہ فیکٹری کا گھی بین الاقوامی معیار کے مطابق تیار کیا جاتا ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

واپس اوپر بٹن