
مزار شریف (بی این اے) سرکاری محکموں کے تعاون سے ایک ذمہ دار پرائیویٹ ادارے کی جانب سے مزار شریف میں "بلخ زیبا” کے نام سے ملکی مصنوعات کی نمائش کا آغاز کیا گیا۔
باختر ایجنسی کے مقامی نامہ نگار کے مطابق شاورند موصل انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ سمردین شرف زادہ نے کہا یہ نمائش ملکی مصنوعات کی افزائش اور مارکیٹنگ کے لیے منعقد کی گئی جس میں ستر بوتھ ہیں، جہاں ملکی مصنوعات اور مقامی صنعتیں نمائش کے لیے رکھی گئی ہیں۔ یہ نمائش شائقین کے لیے پانچ دنوں تک جاری رہے گی۔