
کابل (بی این اے) بینک آف افغانستان نے بینک کے قائم مقام سربراہ ہدایت اللہ بدری کی صحت میں بہتری کی یقین دہانی کرائی ہے۔
بینک نے اپنے ایکس (ٹوئٹر) پیج پر لکھا کہ بینک آف افغانستان کے قائم مقام سربراہ ہدایت اللہ بدری جو صوبہ ہرات کے سرکاری دورے پر تھے، قندھار-ہرات شاہراہ پر کار حادثے میں زخمی ہو گئے، تاہم وہ صحت یاب ہو گئے ہیں اور ان کی کی حالت قابل اطمینان بتائی گئی ہے۔
ذرائع نے مزید کہا کہ ان کا علاج کردیا گیا ہے اور وہ جلد ہی اپنی ملازمت پر واپس آجائیں گے۔
یاد رہے کہ افغانستان بینک نے اپنے ٹوئٹر پیج پر لکھا تھا کہ اس حادثے میں ایک شخص جان بحق ہوگیا تھا۔