خبریں‏معاشرہ‏تعلیم و تربیتTop

ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ایجوکیشن اتھارٹی کے ریلوے سمیت پانچ اداروں کے ساتھ 16 لاکھ ڈالر کے معاہدے

 

کابل( بی این اے ) آج ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ایجوکیشن اتھارٹی نے ریلوے اتھارٹی سمیت پانچ اداروں کے ساتھ 16 لاکھ ڈالر کے معاہدوں پر دستخط کردیے۔
ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ایجوکیشن اتھارٹی کے مالی اور انتظامی معاون مفتی فضل الرحمان فاضل نے ان معاہدوں پر دستخط کے دوران کہا کہ ہم نوجوانوں کو ملازمت اور تعلیم کے مواقع فراہم کرنے کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔ ان معاہدوں میں مختلف صوبوں میں بہت سے لوگوں کو تعلیمی وظائف کی فراہمی، انگریزی زبان سکھانے، کمپیوٹر کی بنیادی تعلیم، موبائل فون ریپئیرنگ، سلائی اور دیگر مختلف شعبوں میں تعلیم اور تربیت دی جائے گی ۔
اسی دوران افغانستان ریلوے اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل بخت الرحمن شرافت نے ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ایجوکیشن اتھارٹی کے ساتھ تعاون کے معاہدے پر دستخط کرتے ہوئے خوشی ظاہر کی کہ اس سے افغانستان ریلوے اتھارٹی کے ریلوے انسٹی ٹیوٹ کے تدریسی امور میں مزید بہتری آئے گی۔

Show More

Related Articles

Back to top button