خبریں‏معاشرہ

پروان، 60 ہزار ڈالر کی لاگت سے ایک واٹر سپلائی پروجیکٹ زیر تکمیل

 

کابل (بی این اے) پروان ولیج ری کنسٹرکشن اینڈ ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے حکام کا کہنا ہے کہ اس صوبے میں واٹر سپلائی پروجیکٹ کاکام عنقریب مکمل ہوکر 200 خاندانوں کو پینے کا پانی فراہم کرے گا۔
پروان ولیج ری کنسٹرکشن اینڈ ڈویلپمنٹ کے ڈائریکٹر ملا عبدالصمد صادق نے باختر نیوز کے نامہ نگار کو بتایا کہ مذکورہ صوبے کے ضلع شنوارو میں ناروے تنظیم کے مالی تعاون سے 60 ہزار ڈالر کی لاگت واٹر سپلائی پروجیکٹ پرکام مکمل ہونے کے قریب ہے جس سے 200 خاندانوں کو پینے کا پانی فراہم کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ منصوبے کا 95 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button