خبریں‏تعلیم و تربیت

تخار، نصابی کتب کی آمد سے طلبہ کے مسائل حل

طالقان(بی این اے) آئندہ تعلیمی سال میں تخار کے سرکاری سکولوں میں نصابی کتب کی کمی کے 80 فیصد مسائل حل ہو جائیں گے۔
باختر نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق تخار محکمۀ تعلیم کے سربراہ مولوی حزب اللہ مبشر نے کہا ہے کہ مرکزی وزارت تعلیم سے اس صوبے کے محکمہ تعلیم کو چودہ لاکھ اکہتر ہزار نصابی کتب منتقل کر دی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صوبے بھر کے تمام سرکاری سکولوں میں آنے والے دنوں میں ان کتابوں کی تقسیم کا عمل شروع ہو جائے گا، نصابی کتب کی تقسیم سے کتابوں کی کمی کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔
ان کے مطابق تخار کے محکمہ تعلیم کو موصول ہونے والی کتابیں دری، پشتو اور ازبک زبانوں میں چھاپی گئی ہیں۔
یہ اقدام ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب گزشتہ برسوں کے دوران تخار میں کئی اسکولوں کے طلباء نے نصابی کتب کی کمی کی شکایت کی تھی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

واپس اوپر بٹن