خبریںسیاستاقتصادTop

افغانستان ریلوے اتھارٹی کے سربراہ ترکمانستان کے سرکاری دورے پر روانہ

 

کابل( بی این اے ) افغانستان ریلوے اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل سرکاری دورے پر ترکمانستان روانہ ہوئے ہیں۔
باختر نیوز کو بھیجے گئے ایک پیغام میں ریلوے اتھارٹی نے کہا ہے کہ افغانستان ریلوے اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل ملا بخت الرحمن شرافت وفد سمیت ترکمانستان کی سرکاری دعوت پر اشک آباد روانہ ہوئے۔
افغان ریلوے حکام ترکمانستان ریلوے حکام سے دوطرفہ تعاون، ٹرانسپورٹ میں اضافے سمیت ریلوے سے متعلقہ امور پر بات چیت کریں گے ۔
یاد رہے کہ اس سے قبل افغان ریلوے اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل نے ایران کا سرکاری دورہ کیا تھا۔

Show More

Related Articles

Back to top button