‏معاشرہخبریں

ترکی، حالیہ زلزلے میں متعدد افغان شہری جان بحق ہو چکے ہیں۔

کابل(بی این اے) افغانستان کی وزارت خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ ترکی میں آنے والے حالیہ زلزلے میں متعدد افغان شہری جان بحق اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔
اگرچہ اس قدرتی واقعے میں مرنے والے افغان باشندوں کی صحیح تعداد معلوم نہیں ہوسکی ہے تاہم افغانستان کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں ممکنہ طور پر سو افغان شہری جان بحق یا زخمی ہوئے ہیں۔
امارت اسلامیہ کی وزارت خارجہ کے نائب ترجمان ضیا احمد تکل نے کہا کہ ترکی میں دو روز قبل آنے والے زلزلے کے نتیجے میں کم از کم ایک سو افغان شہری جان بحق یا زخمی ہوئے ہیں۔
انہوں نے ایک غیر ملکی میڈیا ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترکی میں اب تک جو رپورٹس ہم تک پہنچی ہیں ان کے مطابق تقریباً سو افغان شہری شہید یا زخمی ہوچکے ہیں اور اسی طرح افغانوں کے سو مکانات تباہ ہوچکے ہیں۔ یہ اعداد و شمار حتمی نہیں ہیں جو وقتاً فوقتاً تبدیل ہوتے رہتے ہیں۔
انقرہ میں افغان سفارت خانے نے بھی تصدیق کی ہے کہ ترکی میں آنے والے حالیہ زلزلے میں متعدد افغانوں کی شہادت ہوئی ہے، تاہم درست اعداد و شمار فراہم نہیں کیے گئے۔
ترکی میں تقریباً تین لاکھ افغان باشندے آباد ہیں جو اس ملک کے مختلف شہروں میں بکھرے ہوئے ہیں۔
17 اپریل بروز پیر کی صبح ترکی کے کچھ حصوں میں ریکٹر اسکیل پر 7.8 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے نتیجے میں شدید انسانی جانی نقصان ہوا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

واپس اوپر بٹن