خبریں‏معاشرہ

کابل، 2 ہزار سے زائد خاندانوں کو پینے کا پانی فراہم

 

کابل(بی این اے ) دیہی تعمیر نو و ترقی کی وزارت نے صوبہ کابل کے ضلع خاک جبار میں 4.5 ملین افغانی کی لاگت سے واٹر سپلائی پروجیکٹ مکمل ہونے کی اطلاع دی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ کل ضلع خاک جبار کے برملنگ گاؤں میں وزیر دیہی ترقی اور تعمیر ملا محمد یونس اخوندزادہ نے اس پروجیکٹ کا افتتاح کیا۔
اس پروجیکٹ میں 67 میٹر گہرے کنویں کی کھدائی، 20 کیوبک میٹر کی گنجائش کے ساتھ پانی کے ذخائر کی تعمیر، 36 سولر پینلز، 162 نلکے اور 5361 میٹر لمبے پائپ لائن شامل ہیں۔ تکمیل کے بعد 2 ہزار 287 گاؤں کے خاندانوں کو پینے کا صاف پانی میسر آیا۔
یاد رہے بعض علاقوں میں لوگوں کو پینے کے پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے بہت سے مسائل کا سامنا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button