TOP(UR)(UR)خبریں(UR)‏دنیا

ترکیہ، صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کا انعقاد

کابل (بی این اے)
ترکیہ میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات آج ایک ساتھ ہوں گے۔
الیکشن میں ترکیہ کی صدارتی نشست کے لیے تین امیدوار مدمقابل ہوں گے۔
ترکیہ کے موجودہ صدر رجب طیب اردوان، پیپلز ریپبلکن پارٹی کے رہنما کمال کلیچ دار اوغلو اور دائیں بازو کے قوم پرست سیاست دان سنان اووان باہم مقابل ہوں گے۔
سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق اس الیکشن میں رجب طیب اردگان اور کمال کلیچ دار اوغلو نمایاں امیدوار ہیں۔
جناب اردگان 1994 سے 1998 تک استنبول کے میئر رہے اور 2001 میں انہوں نے ڈویلپمنٹ اینڈ جسٹس پارٹی کی بنیاد رکھی جس نے اپنے قیام کے ایک سال بعد ہی انتخابات میں کامیابی حاصل کی۔ وہ 2003 سے 2014 تک ترکی کے وزیر اعظم رہے اور پھر صدر بنے۔
کمال کلیچ دار اوغلو نے بدعنوانی مخالف نعروں کے ساتھ انتخابی مقابلے کے میدان میں قدم رکھا ہے۔ اب تک کیے گئے پولز کی بنیاد پر کلیچ دار کو رجب طیب اردوان پر معمولی برتری حاصل ہے، کمال کلیچ دار جدید ترکی کے بانی تصور کیے جانے والے کمال اتاترک کے نظریات کے قریب ہیں۔
کمال کلیچ دار اوغلو 2007 سے پیپلز ریپبلکن پارٹی کے رہنما ہیں ۔ یہ سب سے قدیم سیاسی جماعت ہے جو مصطفیٰ کمال اتاترک نے قائم کی۔ کمال کلیچ دار اوغلو کو ان کے چہرے سے مشابہت کی وجہ سے ترکیہ کا گاندھی بھی کہا جاتا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ متعدد افغان باشندے جو اب ترکی کے شہری ہیں بھی اس ملک کے انتخابات میں ووٹ ڈالیں گے۔
ترکی میں افغان انجمنوں کے سربراہ عبدالغفور توران نے ترک انتخابات میں ووٹ کا حق رکھنے والے افغانوں کی تعداد تقریباً ایک لاکھ بتائی ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

واپس اوپر بٹن