خبریںاقتصاد‏معاشرہ

پنجشیر، گزشتہ دس ماہ کے دوران 36 منصوبے مکمل کیے گئے۔

 

کابل(بی این اے) پنجشیر کے محکمہ زراعت، آبپاشی و لائیو سٹاک کے حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے گزشتہ دس ماہ کے دوران صوبے میں 36 منصوبے مکمل کیے ہیں۔
پنجشیر کے محکمہ زراعت، آبپاشی و لائیو سٹاک کے ڈائریکٹر قاری فضل اللہ دیوبندی نے باختر نیوز کے نامہ نگار کو بتایا کہ گزشتہ دس ماہ کے دوران اس صوبے کے مرکز بازارک، شتل، عنابہ اور رخہ اضلاع میں فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن کے مالے تعاون اور افغانستان کے لیے ناروے کمیٹی کے تعاون سے 6 لاکھ 66 ہزار ڈالر مالیت کے 36 واٹر شیڈز اور چیک ڈیم مکمل ہو چکے ہیں۔
واضح رہے کہ ان منصوبوں میں 5940 افراد کو روز گار فراہم کیا گیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button