خبریںاقتصاد‏معاشرہ

پروان، درجنوں خواتین کو روزگار فراہم کردیا گیا

 

کابل( بی این اے ) پروان کے مرکز چاریکار میں کشمش کی پروسیسنگ اور پیکنگ کی نجی کمپنی نے 80 خواتین کو ملازمت فراہم کی ہے۔
مذکورہ کمپنی کے شعبہ خواتین کی سربراہ انیسہ کا کہنا ہے کہ اس کمپنی میں 80 خواتین کشمش کی پروسیسنگ اور پیکنگ کے شعبے میں کام کرتی ہیں۔
انہوں نے امارت اسلامیہ سے اس صوبے میں ایسی دیگر کمپنیاں قائم کرنے اور غریب خواتین کو روزگار فراہم کرنے کی درخواست کی۔
کمپنی کے منیجر حاجی علی جان کا کہنا ہے کہ اس کمپنی میں 80 خواتین اور 20 مرد صبح 8 بجے سے ساڑھے 3 بجے تک کام کرتے ہیں اور وہ روزانہ 4 ٹن کشمش پروسیس کرکے پیک کرتے ہیں۔
اس وقت صوبے کے مختلف علاقوں میں 35 کمپنیاں کام کر رہی ہیں جنہوں نے سینکڑوں لوگوں کو روزگار فراہم کیا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button