
کابل (بی این اے) وزارت خارجہ نے ایران کے دارالحکومت تہران میں امارت اسلامیہ افغانستان کے سفارت خانے کی جانب سے پاسپورٹ کی تقسیم کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔
وزارت نے ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ امیر المؤمنین حفظہ اللہ کے خصوصی فرمان جس میں تمام وزارتوں اور سرکاری اداروں کو پابند کیا ہے کہ وہ درخواست گذاروں کے لیے سہولتیں پیدا کریں۔
مذکورہ حکم نامے کی بنیاد پر وزارت خارجہ کی ہدایت کے مطابق ایران میں افغان مہاجرین کی پاسپورٹ دستاویزات کی ضروریات پوری کرنے کے لیے امارات اسلامیہ کے تہران سفارت خانے کی جانب سے پاسپورٹ کی تقسیم کا عمل شروع کیا گیا۔
پریس ریلیز میں کہا گیا کہ قونصلر امور کے محکمے نے ایک جامع منصوبے کی بنیاد پر غیر ملکی مشنز میں افغان مہاجرین کے لیے پاسپورٹ کی تقسیم کا منصوبہ شروع کردیا ہے، جس میں پاسپورٹ کے درخواست گزاروں کو مختلف کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔
پہلے مرحلے میں نوزائیدہ بچوں کے لیے پاسپورٹ کی تقسیم کا عمل خصوصی شرائط کی روشنی میں شروع کیا گیا ہے جیسے کہ بچے کا الیکٹرانک شناختی کارڈ ہو، الیکٹرانک شناختی کارڈ نہ ہونے کی صورت میں متعلقہ ہسپتال کے پیدائش سرٹیفیکٹ کا ہو، بچے کے والد کا الیکٹرانک شناختی کارڈ یا پاسپورٹ ہو یا میزبان ملک کا رہائشی اجازت نامہ ہو اس کو پاسپورٹ جاری کیا جاتا ہے۔
امارت اسلامیہ افغانستان ایران میں افغان مہاجرین کو یقین دلاتی ہے اور کوشش کرتی ہے کہ جلد ہی دیگر افغانوں کے لیے بھی پاسپورٹ کی تقسیم کا عمل معمول کے مطابق شروع کیا جائے گا۔