
کابل (بی این اے) وزارت قومی دفاع کے حکام کا کہنا ہے کہ امارت اسلامیہ کی قیادت شہداء اور معذور افراد کے اہل خانہ کی مدد کے لیے پرعزم ہے اور انہیں فراموش نہیں کرے گی۔
وزارت قومی دفاع کے پریس آفس نے ایک خبر شائع کرتے ہوئے کہا امارت اسلامیہ کی قیادت کے فرمان کے مطابق اور وزارت قومی دفاع کی رہنمائی میں وزیر اعظم آفس کی جانب سے مختص فنڈ ہیلتھ کمانڈ کے عہدیداروں کی موجودگی میں”بحالی مرکز برائے جنگی معذور افراد” کو آج دے دیا گیا۔
وزارتِ قومی دفاع کے عہدیدار مولوی علی محمد “معتصم” نے تقریب سے خطاب میں کہا امارت اسلامیہ کی قیادت اور وزارتِ قومی دفاع شہداء کے خاندانوں اور معذوروں کی مدد کے لیے پرعزم ہے اور ہم انہیں نہیں بھولیں گے۔