(UR)خبریں(UR)سیاست(UR)‏معاشرہ

جوزجان ، احتجاجی مظاہرہ

شبرغان (بی این اے) جوزجان کے ہزاروں باشندوں نے ایک احتجاجی مظاہرے میں سویڈن کے انتہا پسند سیاست دان کی طرف سے قرآن پاک نذر آتش کرنے کی مذمت کی۔
باختر نیوز ایجنسی کے مقامی نامہ نگار کے مطابق اس اجتماع میں آقچے، مردان، خانقاہ، منگجک اور فیض آباد اضلاع کے علماء کرام، بزرگوں، نوجوانوں اور سیکڑوں شہریوں نے شرکت کی اور اس انسانیت سوز فعل پر اپنی نفرت اور بیزاری کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ اس جرم کے مرتکب کو بین الاقوامی عدالتوں سے سزا دی جائے۔
مظاہرے کے شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ قرآن کریم انسانیت کا رہنما ہے اور اس کا احترام کیا جانا چاہیے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

واپس اوپر بٹن